مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی "واس " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولیعہد بنادیا ہے جس کے بعد محمد بن سلمان اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ولیعہدی اپنے بیٹے کو منتقل کرنے کہ یہ پہلا واقعہ ہے اس سے قبل سعودی عرب پر مغرب نواز حکمراں خاندان آل سعود کے درمیان تخت و تاج بھائی سے بھائی تک منتقل ہوتا رہا ہے لیکن سیاسی تخت و تاج باپ سے بیٹے کو منتقل کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ باخبـر ذرائع کے مطابق آل سعود خاندان میں اس قسم کی تبدیلی کے بارے میں سخت اختلافات موجود ہیں ۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ٹرمپ نواز بادشاہ نے اپنے حکم میں سعودی عرب کے ولیعہد کو ولیعہدی ، وزارت داخلہ اور وزراء کونسل کی صدارت کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔العربیہ کے مطابق نئے ولیعہد کی بیعت کی رسم آج مکہ میں نماز تراویح کے بعد ادا کی جائے گی۔ بی بی سی، اسکائي نیوز، روسیا الیوم اور العربیہ نے بھی خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ نے اپنے ولیہعد محمد بن نائف کو برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولیعہد بنا دیا ہے جس کے بعد محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ نے ولیعہد کو برطرف کرکے اپنے بیٹے کو ولیعہد بنادیا
سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولیعہد بنادیا ہے جس کے بعد محمد بن سلمان اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1873345
آپ کا تبصرہ